ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انشورنس پر جی ایس ٹی کیخلاف انڈیا اتحاد کا شدید احتجاج، فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ

انشورنس پر جی ایس ٹی کیخلاف انڈیا اتحاد کا شدید احتجاج، فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ

Wed, 07 Aug 2024 11:55:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 7/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے صحت اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی  عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں شدیداحتجاج کیا اور جی ایس ٹی کوحکومت کی منمانی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انڈیا اتحاد کے لیڈران سیشن  کے آغاز سے عین قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے ’مکر‘ گیٹ پر جمع ہوئے اور بیمہ پر جی ایس ٹی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ یہ جی ایس ٹی فوراً واپس لیا جائے۔ احتجاج میں راہل گاندھی ، شرد پوار ، سنجے رائوت ، میسا بھارتی،رام گوپال یادو  اور اتحاد میں شامل دیگر لیڈران نے شرکت کی۔ اس احتجاج کی تصاویر اور لیڈران کے مطالبات کانگریس نے اپنے  ایکس ہینڈل سے ٹویٹ کئے۔

 انڈیا اتحاد کے لیڈروں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت نے اپنے `ریکوری بجٹ میں ہیلتھ اور لائف انشورنس خدمات پرجو جی ایس ٹی عائد کیا ہے اسے فوراً واپس لیا جائے کیوں کہ اس کی وجہ سے عوام کو ان پر دستیاب سہولیات کیلئے بلاوجہ زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے احتجاج کے دوران کہا کہ یہ سرکار صرف اور صرف وصولی کی نیت سے ہر چیز پر ٹیکس عائد کرکے عوام کی زندگی اجیرن کررہی ہے۔اسے ٹیکس واپس لینا چاہئے۔


Share: